کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی سطح پر اقدامات کی یقین دہانی کرادی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی میں کراچی کے کردار کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے نوجوانوں کو مواقع اور سہولتیں دینے کی تجویز کی بھی تائید کی۔