لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پردارالحکومت نئی دہلی میں 8 ستمبر سےجی 20 کانفرنس میں شرکت کے لئے دنیا کے بڑے معاشی ممالک کے سربراہان بھارت پہنچ رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھارت آنے کا اعلان کر چکے ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ ان کے دورہ بھارت کے بارے میں ابھی تک سرکاری طور پر نئی دہلی کو کنفرم نہیں کیا گیا۔ترکی کے صدرطیپ اردگان، آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، جرمن چانسلر اولف شولز، جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدہ، جنوبی کوریا کے صدر یون سکییو، فرانس کے صدر امانوائل میکرون، جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رامافوسا، بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد، ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈس، نائجیریا کے صدر بولاتینوبو کانفرنس میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ روس کے صدر پیوٹن بھارت نہیں آئیں گے وہ کانفرنس میں ورچوئل شمولیت کریں گے۔ میکسیکو کے صدر ایندرس مینوئیلاوبراڈر نے بھارت جانے سے معذرت کر لی ہے۔