تہران(نیوز ایجنسیاں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے دو بڑے ممالک ہیں، رئیسی نے کہا کہ ایران سعودی تعاون اور خطے کے ممالک کے درمیان دوطرفہ، کثیر جہتی اور اسلامی دنیا کے مسائل کے میدان میں حکومتی اور عوامی سطح کے تعاون میں اضافہ کرے گا اور خطے کے ممالک کی حیثیت کو بلند کر دے گا،واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی نے یہ بیان سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کی ریاض روانگی کے موقع پر ان سے ملاقات کے دوران دیا ہے۔ یاد رہے مارچ میں سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور ایک دوسرے کے ہاں سفارتی مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔