• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر جوبائیڈن کے دورۂ بھارت سے پہلے خاتون اوّل کورونا میں مبتلا

کراچی(نیوزڈیسک) صدر جو بائیڈن جی-20ممالک کے سربراہی اجلاس میں جانے ہی والے تھے لیکن اس سے قبل ان کی اہلیہ 72سالہ جل بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون اوّل جل بائیڈن نے معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آنے پر انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا جہاں وہ ڈاکٹر کی زیر نگرانی ہیں۔جل بائیڈن گزشتہ سال اگست میں بھی مبتلا ہوئی تھیں اور ٹھیک ایک سال بعد دوبارہ اس موذی وائرس کا شکار ہوئیں۔ جل بائیڈن نے کورونا ویکسین بھی لگوائی تھی۔اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 80 سالہ جوبائیڈن کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔
دنیا بھر سے سے مزید