• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: مقامی کمپنی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

دبئی میں مقامی کمپنی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق ہیلی کاپٹر جمعرات کی رات تربیتی پرواز کیلئے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہیلی کاپٹر سمندر میں گرگیا۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار مصری اور جنوبی افریقہ کے پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید