• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ ان سبزیوں کے نام جانتے ہیں جو حقیقت میں پھل ہیں؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کیا آپ کو معلوم ہے کچھ چیزیں ہم آج تک سبزیاں سمجھ کر کھاتے رہے ہیں وہ دراصل پھل ہیں۔ 

ایک عام خیال پایا جاتا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں میں فرق صرف مٹھاس کا ہے کیوں کہ پھل عموماً میٹھے ہوتے ہیں جبکہ سبزیوں میں مٹھاس نہیں ہوتی۔

بہت سی ایسی کچی غذائیں جنہیں ہم سبزیاں سمجھتے ہیں تکنیکی طور پر وہ پھل ہیں۔

علم نباتات کے اصولوں کے مطابق پھل کی تعریف یہ ہے کہ پودے کے پھول سے پیدا ہونے والا نرم گودا جس میں پودے کا بیج ہو، پھل کہلاتا ہے اور تکنیکی لحاظ سے ٹماٹر اس تعریف پر پورا اترتا ہے۔

زیتون

زیتون کو ہم سبزی سمجھ کر پیزا پر لگا کر بڑے مزے سے کھاتے ہیں، زیتون درحقیقت ایک پھل ہے، اس کا آڑو، آم اور کھجور جیسے گٹھلی والے پھلوں کے خاندان سے تعلق ہے۔

کھیرا 

جی ہاں! کھیرا سلاد میں کھائی جانے والی سبزی نہیں بلکہ کدو کی طرح یہ بھی پھلوں کے خاندان کا غیر متوقع رکن ہے۔

کدو

اگر آپ میٹھے کدو کو سبزی سمجھ کر کھانے کے عادی ہیں تو جان لیں یہ بھی تیکنیکی لحاظ سے خربوزہ اور تربوز کی طرح ایک پھل ہے۔

بھنڈی

یقیناً اس راز کے کھلنے پر آپ کا دل بھنڈی کو پھل ماننے کے لیے تیار نہیں ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ بھنڈی سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔

مرچیں

ہر قسم کی مرچیں یعنی ہری مرچ، شملہ مرچ یا دیگر سب ہی تکنیکی لحاظ سے پھل ہیں کیوں کہ مرچیں پھلوں کی تعریف پر پوری اترتی ہیں۔

بینگن

درحقیقت بینگن صرف پھل ہی نہیں، تیکنیکی وضاحت کے لحاظ سے اس کا تعلق بیریز سے ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹروں کے بارے میں تو ہر دوسرا فرد تذبذب کا شکار نظر آتا ہے اور یہ بحث ہے بھی بہت دلچسپ، یہاں تک کہ 1893 میں امریکی سپریم کورٹ نے بھی ٹماٹر کو ایک مقدمے میں سبزی قرار دے دیا تھا جبکہ نباتاتی ماہرین کے مطابق ٹماٹر ایک پھل ہے جسے لوگ سبزی سمجھتے ہیں۔

کریلے

کریلا تکنیکی لحاظ سے ایک کڑوا پھل ہے جسے ہم سبزی سمجھ کر کھا جاتے ہیں۔

مٹر اور سبز پھلیاں

مٹر اور سبز پھلیاں بھی تکنیکی لحاظ سے سبزیاں نہیں بلکہ پھل ہیں۔

صحت سے مزید