لندن (جنگ نیوز ) 18سال قبل بنائی گئی ٹیم اب ایک خاندان کی حیثیت اختیار کر گئی ہے، پرنس کلب میں پہلی اور بنیادی چیز نظم وضبط ہے جس پر بہت زور دیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنس کرکٹ کلب کے سالانہ عشائیہ کے موقع پر مقامی ریسٹورنٹ میں پرنس کلب کے بانی چیئرمین ابرار میر، کپتان ندیم احمد، چیئرمین ایل پی ایل ملک منگل، سیکرٹری ہارون راجہ، فضل رحمن، طارق گل، شہباز خان، ولید خان، محمد یسین اور عدنان حفیظ نے کیا۔ کپتان ندیم احمد نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے ،ہم نے مسلسل دوسال فیئر پلے ٹیم ایوارڈ جیتا۔ اس سال ہم لیگ میں دوسرے نمبر پر آئے اور ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ ملک منگل چیئرمین ایل پی ایل نے پرنس کلب کےنظم وضبط کو سراہتے ہوئے اعتراف کیاکہ پرنس کلب کا نظم وضبط دیگر ٹیموں سے بہت بہتر ہے۔ سیکرٹری ہارون راجہ نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ طارق گل، فضل رحمٰن، ولید خان اور محمد یسین نے کہا کہ ہماری ٹیم ایک خاندان ہے اور اس کا گراف مسلسل اوپر جارہا ہے۔ چیئرمین ابرار میر سے ہم نے بہت کچھ سیکھا اور وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، ہم نے جب بھی پرنس کیلئے کھیلا ہمیں چیئرمین نے بہت عزت دی۔ پرنس کلب کی طرف سے سال کی بہترین کارکردگی پر آل رائونڈر فضل رحمٰن، بہترین بیٹسمین اظہار احمد، بہترین بولر عزیز رحمٰن، سینئر پلیئر اقبال پاٹیل، سینئر پلیئر ندیم احمد، ینگ پلیئرز میں حسان رحمن اور ایان محمود کے علاوہ ثوبان محمود اور ولی احمد کو کلب سپورٹرز پر میڈلز دیئے گئے، اس کے علاوہ بانی ممبران ابرار میر چیئرمین، ہارون راجہ سیکرٹری، عدنان حفیظ نائب کپتان ٹی ٹوئنٹی، سینئر کھلاڑی بشارت راجہ اور سابق فاسٹ بولر طارق گل کو پاکستانی فلیگ میڈلز دیئے گئے۔ تقریب میں محمد عمران، آصف زیشان، زمان خان، جہانزیب خان، زاہد اللہ قادری اور طارق اللہ قادری نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین پرنس کلب ابرار میر نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ساری کامیابی کا کریڈٹ ہر کھلاڑی کو جاتا ہے کیونکہ سب تعاون کرتے ہیں، پرنس کلب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ایک کو مناسب وقت پر موقع دیا جائے اور سب کو ساتھ لے کر چلا جائے، انہوں نے سینئرز اور ینگ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ہماری ٹیم میں بہت سے کھلاڑی خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں،اسی وجہ سے ہماری ٹیم کا نام احترام سے لیا جاتا ہے۔