• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کو روکنے کی کوشش نہیں کر رہے امریکی صدر، جی ٹوئنٹی اجلاس میں چینی وزیراعظم سے ملاقات کا انکشاف

ہنوئی (اے ایف پی) امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین کو روکنے کرنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں۔ 

امریکی صدر نے ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے دورے کے موقع پر جی ٹوئنٹی اجلاس میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کا انکشاف کیا۔ اپنے دورہ ہنوئی میں انہوں نے ویتنام اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

 چینی وزیراعظم کیساتھ اس مذاکرات کے بارے میں وائٹ ہاوس نے پہلے سے اعلان نہیں کیا تھا۔ اس وقت دونوں عالمی طاقتیں تجارت، سکیورٹی اور حقوق کے معاملے پر شدید تقسیم کا شکار ہیں۔

 بائیڈن نے بتایا کہ انہوں نے نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام پر مذاکرات کئے گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید