مراکش میں 6.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے سے زیادہ تباہی پہاڑی علاقوں میں ہوئی ہے، اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وسطی مراکش میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار 122ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 2 ہزار 421 ہوگئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے اگلے دو سے تین دن اہم ہوں گے۔
خیال رہے کہ مراکش میں جمعے کی رات گئے 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔