• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نگراں وفاقی وزیر مقرر

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو نگراں وفاقی وزیر مقرر کردیا گیا، ۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر فواد حسن فواد کی تقرری کی منظوری دے دی، فواد حسن فواد کو جلد ہی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔

اس حوالے فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا، میں وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے جوبھی ذمہ داری ملے گی، ایمانداری اور محنت سے پورا کرنے کی کوشش کرونگا۔

اہم خبریں سے مزید