• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بادشاہ خان افغانستان میں ہلاک

اسلام آباد (این این آئی)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر بادشاہ خان افغان صوبہ پکتیکا میں ہلاک ہوگیا۔دہشت گرد بادشاہ خان پکتیکا میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا اور وہ کالعدم تنظیم کے سربراہ مفتی نور ولی کا دست راست تھا۔دہشتگرد بادشاہ خان انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔دہشت گرد بادشاہ خان پاکستان فورسزکیخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی شامل تھا۔ 
اہم خبریں سے مزید