کراچی (نیوز ڈیسک)اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری پر کسی کا دباؤ نہیں،بھارت کی ایل آئی سی کا اعلان، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ مسترد، الزام بے بنیاد قرار، اڈانی گروپ اور مودی سرکار دونوں کا ردعمل سےتاحال گریز، بلومبرگکے مطابق بھارت کی لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) نے واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سرکاری دباؤ کے تحت ادارے نے ارب پتی صنعت کار گوتم اڈانی کے کاروباروں میں سرمایہ کاری کی۔ ایل آئی سی نے کہا کہ اس کی تمام سرمایہ کاری بورڈ کی منظوری اور مکمل ’’ڈیو ڈیلیجنس‘‘ کے بعد کی جاتی ہےاور کسی بیرونی دباؤ یا سرکاری ہدایت کا کوئی کردار نہیں۔ ادارے کے مطابق ایسا کوئی منصوبہ یا دستاویز موجود ہی نہیں جس میں اڈانی گروپ میں فنڈز منتقل کرنے کی کوئی حکومتی ہدایت دی گئی ہو۔ اڈانی گروپ نے بھی کسی حکومتی منصوبے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔