• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یلو لائن منصوبے کے تحت ای وی بسز متعارف کرارہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تاج حیدر برج منصوبے میں سائیکل سواروں کے لئے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے، یلو لائن منصوبے کے تحت ای وی بسز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے ماحولیاتی بہتری اور سفری سہولتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ سینئر وزیر نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ ’’ سینیٹر تاج حیدر برج‘‘ کراچی کے شہریوں کے لئے حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج بی آرٹی، یلو لائن کا حصہ ہے، جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا۔ تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد کل 8لینز مکمل ہو جائیں گی،صوبائی حکومت اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج یلو لائن بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ ایک وڈیو بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی، سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید