اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن اف پاکستان کی جانب سے پاسبان وطن پاکستان کو بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا پارٹی چئیرمین مختار احمد اعوان اور مرکزی صدر سابق وزیر آزاد کشمیر محمد طاہر کھوکھر ہیں طاہر کھوکھر نے کہاکہ پاسبان وطن پاکستان سیاسی جماعتوں میں ایک موثر اور مثبت اضافہ ہے جس کے منشور میں مضبوط ضلعی حکومتوں کا قیام ضلعوں کی خود مختاری اقتدار کا عوام کی نچلی سطح تک منتقل کرنا ملک میں جاری روایتی سیاسی نظام کی بجائے نظام کی تبدیلی پر کام کرنا کلائمٹ چینج تعلیم صحت عدلیہ پولیس میں اصلاحات نافذ کرنا شامل ہے۔