• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے تہرے قتل کیس کی مسلسل 7 گھنٹے سماعت

دادو (نامہ نگار جاوید ناریجو) ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے تہرے قتل کیس کی سماعت دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں مسلسل سات گھنٹے تک جاری رہی۔ عدالتی وقت ختم ہونے پر جج نے کیس کی مزید سماعت سات نومبر تک ملتوی کر دی۔ کیس کے مدعی پرویز چانڈیو اور ام رباب چانڈیو اپنے وکیل صلاح الدین پنہور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ زیر الزام پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار احمد چانڈیو، ایم پی اے برہان خان چانڈیو اور دیگر نامزد ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل افتخار شاہ نے تقریباً سات گھنٹے تک دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے وقت ختم ہونے پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا۔
اہم خبریں سے مزید