• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ سنگین مذاق، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ سنگین مذاق ہو رہا ہے،سینئر رہنما پی ٹی آئی شہرام خان نے کہا صوبے میں امن کے لئے خیبرپختونخوا امن جرگہ بلایا جائے گا ، پہلا قدم مذاکرات آپریشن آخری،میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ شان مسعود کی تقرری پر سوالات پی سی بی نے جواب نہیں دیا۔سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ سنگین مذاق ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کو اکثریت ملی وزیراعظم تنویر الیاس کو توہین عدالت میں نکال دیا گیا قیوم نیازی بھی پی ٹی آئی کے تھے ان کو بھی نکال دیا گیا پھر انوارالحق جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئے تھے لیکن انہوں نے پارٹی پالیسی سے انحراف کیا اب پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اپنا وزیراعظم لانا چاہتی ہے ۔سینئر رہنما پی ٹی آئی شہرام خان نے کہا کل اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبے میں امن کے لئے خیبرپختونخوا امن جرگہ بلایا جائے گا اسپیکر میزبانی کریں گے اور سابق وزرائے اعلیٰ گورنرز تمام پارٹیاں اور لا اینڈ فورسز مل کر سیاسی اتفاق رائے سے حکمتِ عملیاں طے کریں گے تاہم پہلا قدم بات چیت ہے آپریشن آخری۔میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ استنبول میں پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے اور خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ ناکامی کی صورت میں کھلی جنگ ہوسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید