• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری اراضی پر قبضے ختم نہ ہوئے تو اپنے اعزازات واپس کردونگا، فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی

لاہور ( شوبز رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ90روز کے اندر اسپتال اور یتیم خانے کی جگہ پر قبضے ختم نہ ہوئے تو اپنے اعزازات ستارۂ امتیاز اور ہلال امتیازحکومت کو واپس کر دوں گا، جس اسپتال پر قبضہ کیا گیا اس اسپتال کا مین شیئر ہولڈر ہوں لیکن سی او نے اس پر قبضہ کر لیا، حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ انصاف دلوایا جائے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ میں نے یتیم خانے کے لیے جگہ خریدی اس پر بھی قبضہ ہوچکا ہے، اس ملک کا عدالتی نظام درست نہیں ہے، 5 سال سے عدالتوں کے دھکے کھا رہا ہوں، میری زندگی کو خطرہ ہے لیکن میں ڈرتا نہیں ہوں، ہم اس ملک میں ایف آئی آر بھی درج نہیں کرا سکتے، مجھے انصاف نہ ملا تو پیسہ لے کر باہر چلا جاؤں گا۔
اہم خبریں سے مزید