• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ موڈانی‘‘ گٹھ جوڑ بے نقاب؟ واشنگٹن پوسٹ رپورٹ پر بھارت میں نیا سیاسی طوفان

کراچی (نیوز ڈیسک)’’ موڈانی ‘‘(مودی اور اڈانی)گٹھ جوڑ بے نقاب؟ واشنگٹن پوسٹ رپورٹ پربھارت میں نیا سیاسی طوفان، گانگریس نے لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) کے 30 کروڑ پالیسی ہولڈرز کے پیسے کے غلط استعمال اور مودی اور اڈانی پر جوائنٹ وینچرکا الزام لگاتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔بھارتی کانگریس کے رہنما اور جنرل سیکریٹری برائے کمیونیکیشن جے رام رمیش نے ایک بیان میں الزام لگایا ہے کہ ’’موڈانی‘‘ (مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ) نے ایل آئی سی اور کروڑوں عوام کی جمع پونجی کا منظم طور پر غلط استعمال کیا۔ ان کے مطابق مئی 2025 میں سرکاری افسران نے 33 ہزار کروڑبھارتی روپے ایل آئی سی کے فنڈز سے مختلف ادانی کمپنیوں میں لگانے کی تجویز تیار کی تاکہ مارکیٹ میں اڈانی گروپ پر اعتماد بحال کیا جا سکے۔ رمیش نے الزام لگایا کہ مالیات کی وزارت اور نیتی آیوگ نے ایک نجی کاروباری گروپ کو بچانے کے لیے عوامی سرمایہ استعمال کیا، جب کہ ایل آئی سی کو 2024 میں اڈانی کیس کے بعد محض چار گھنٹوں میں 7,850 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا۔

اہم خبریں سے مزید