• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی اسلام آباد نے پرویز الٰہی کیخلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورپاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کیخلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔جسکے بعد عدالت نے ایم پی او آرڈر واپس لیے جانے پر پرویز الٰہی کی درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ایم پی او آرڈر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ پرویز الٰہی کیخلاف جاری ایم پی او کا حکم واپس لے لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں،واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الٰہی کو ایم پی او آرڈر معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈی سی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔
اہم خبریں سے مزید