• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفترخارجہ 14 کروڑ کا مقروض، وزیراعظم ہاؤس نے 9 ہزار کا بجلی بل ادا نہیں کیا

اسلام آباد(آئی این پی) دفترخارجہ 14کروڑ کا مقروض، وزیراعظم ہاؤس نے9ہزار کا بجلی بل ادا نہیں کیا،پارلیمنٹ ہاؤس 5 کروڑ، ایف بی آر ایک کروڑ ،سندھ ہاؤس 66 لاکھ، پنجاب ہاؤس 51لاکھ سے زائدکا نادہندہ نکلا،مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ ہیں، مختلف وزارتوں کے ذمے کروڑوں روپے کے بجلی بل کے واجبات شامل ہیں۔

وزیراعظم کی رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819 روپے ہونے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا۔

دفترخارجہ 14کروڑ 32 لاکھ 81ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، بی بلاک میں مختلف وزراتیں 9 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہیں۔

 کیوبلاک، وزارت خزانہ سمیت دیگر بلاکس میں 4 کروڑ 97 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہیں۔

سی بلاک میں وزارتیں 4کروڑ 4لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ،پارلیمنٹ ہائوس بجلی بلوں کی مد میں 5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید