کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال نیب ترمیم فیصلے کے سیاسی منظرنامے پر کیا اثرات ہوں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرمتوقع نہیں،اس ملک میں طاقتور نہ حساب دینا چاہتا ہے نہ احتساب کروانا چاہتا ہے۔