لندن (پی اے) ایک اسٹڈی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہوٹلوں میں قیام ایئر نیب کے مقابلے میں زیادہ کم خرچ ثابت ہوتا ہے۔ برطانیہ کے13اور پوری دنیا کے37مقبول مقامات کے سروے میں ظاہر ہوا ہے کہ ہوٹل میں ایک رات قیام کے اوسط چارجز101پونڈ ہوتے ہیں جبکہ ائر نیب میں ایک رات کیلئے 120پونڈ ادا کرنا ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رینٹل کمپنیاں روایتی آپشنز کے مقابلے میں زیادہ سستی ہوتی ہیں لیکن کنزیومر گروپ وچ کا کہنا ہے کہ یہ کورونا وائرس کے دوران زیادہ مشہور ہوئیں۔ رپورٹ میں ایسے بہت سے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں کم خرچ میں قیام ممکن ہے۔ یونان کے جزیرے سنتورینی میں ائر نیب ہوٹل کے مقابلے میں71فیصد زیادہ مہنگے ہیں، جہاں قیام کے لیے203 پونڈ ادا کرنا ہوتے ہیں جب کہ ہوٹلز میں قیام کے چارجز119فیصد زیادہ مہنگے ہیں۔ برطانیہ کے مقبول سیاحتی مقام سفلک میں ہوٹل میں قیام کیلئے 155پونڈ ادا کرنا ہوتے ہیں جب کہ ائر نیب کیلئے 223 پونڈ ادا کرنا پڑتے ہیں۔ ریسرچرز کے مطابق برطانیہ کے4بڑے شہروں میں ہوٹل ایک بیڈ روم کی دوسری قیام گاہوں کے مقابلے میں بہت زیادہ سستے ہیں۔