• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بکنگھم پیلس، 25 سالہ شخص پر رائل میوز میں دراندازی کا الزام

لندن (پی اے) بکنگھم پیلس کے ساتھ واقع رائل میوز ایریا سے گرفتاری کے بعد 25سالہ شخص پر ایک پروٹیکٹڈ سائٹ میں دراندازی کا الزام عائد کر دیا گیا میٹ پولیس کے مطابق 25سالہ ایواڈ روالینو کو ہفتے کو مقامی وقت تقریباً 01:25بی ایس ٹی پر گرفتار کیا گیا تھا بکنگھم پیلس کے حکام نے ایک شخص کے دیوار پر چڑھنے اور رائل میوز میں داخل ہونے کی رپورٹ پر رسپانس دیا تھا فورس کا کہنا ہے کہ مسٹر روالینو کو، جن کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائےگا۔ اس پر موٹر وہیکل سے چوری کرنے کی کوشش کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید