• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدھیہ پردیش میں PTI جیسا ترانہ کانگریس اور بی جے پی میں لفظی جنگ

لاہور (خالد محمود خالد) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پاکستان تحریک انصاف جیسے ترانےکی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان زبردست لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترانے ’چلوچلو عمران کے ساتھ‘ کی کاپی کانگریس کے نئے ترانے ’چلو چلو کانگریس کے سنگ‘ کی صورت میں پولنگ مہم کا حصہ بن گئی ہے۔ بی جے پی نے کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے چور جماعت قرار دے دیا۔ کانگریس نے یہ ترانہ حال ہی میں ریلیز کیا ہے۔