• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصور نہیں کرسکتا کسی دہشتگرد کو سیاسی روپ میں سامنے لایا جائے، جاوید لطیف

لندن(جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن یہ تصور نہیں کرسکتا کہ کسی دہشت گرد کو سیاسی روپ میں سامنے لے کر آیا جائے۔کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں،نوازشریف کی آمد پر عام افراداستقبال کیلئےآئیں گے،سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کےلیے لندن آمد کے موقع پر گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا کہ ن لیگی قائد کی پاکستان آمد پر کارکنوں کے ساتھ عام افراد بھی استقبال کے لیے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عام افراد جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کے فلسفےکو دل سے ماننے والے باہر آئیں گے، نواز شریف کی واپسی کی تاریخیں جو دی تھیں وہ اس وقت بھی واپس آنا چاہتے تھے، لیکن اس وقت کے چیف ایگزیکٹو نے نواز شریف کا راستہ روکا۔