• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبیب بینک چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور اایک راہگیر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے حبیب بینک چورنگی نزد پیپسی کٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران ایک راہگیر فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اس دوسران دوبارہ پولیس اورملزمان کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایاکہ ہلاک ملزم پہلے زخمی حالت میں فرار ہوگیا پولیس نے فوری طورپر ناکہ بندی کردی تھی ناکہ بندی کے دوران ملزمان کو پولیس ایک مقام پر گھیر لیا جہاں دوبارہ مقابلے میں زخمی ملزم مقابلے میں مارا گیا جس کی شناخت محمد عمر کے نام سے ہوئی ، جبکہ عباسی شہید اسپتال میں راہگیر کی شناخت ماجد کے نام سے ہوئی جس کو طبی امداد جارہی ہے ، پولیس نے ہلاک ملزم محمد عمر کی لاش اسپتال منتقل کی، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک تیس بور پستول اور موبائل فون برآمدکرلئے جبکہ اسکے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید