لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم اور جماعت اسلامی غربی لاہور کے امیرعبدالعزیز عابدنے کہا ہے کہا 21ستمبر کو گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے ہونے والا دھرنا لاہور کی تاریخ بدل دے گا۔ قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے۔ عصرانے میں میاں ذکراللہ مجاہد، محمد شفیق ملک ، راشد داؤد بخاری ، خواجہ وسیم،وقار چترالی ،علی عمران ،طارق محمود، حکیم عطاء الرحمان صدیقی ودیگر موجود تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں سے ملنے والے جھٹکوں کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ پٹرول ، بجلی کے بعد گیس کی قیمت میں 50فی صد اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عوام کی جانب سے مزید خاموشی موت کی طرف لے جائے گی۔ عوام اپنے دکھوں کا مداوا خودکرنے کے لئے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کریں۔