• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت سنجاوی ہسپتالوں کے مسائل حل کرینگے،آصف دمڑ

کوئٹہ ( پ ر ) نگران وزیر آ صف الرحمان دمڑنے کہا ہے کہ زیارت سنجاوی میں صحت کے درپیش مسائل اور مختلف ہسپتالوں کے بعد پہلی فرصت میں میں نے سیکرٹری صحت اسفندیار کاکڑ ایڈیشنل سیکرٹری عتیق سے خود ملاقات اور انہیں زیارت سنجاوی کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اسٹاف کی کمی غیری حاضری اور ادویات کی سہولیات کی کمی پر ان سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری صحت اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت نے یقین دہانی کرائی کہ زیارت سنجاوی کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر اسٹاف کا ایشوز ادویات ودیگر مسئلہ حل کریں گے، انجینئرآ صف الرحمان دمڑ نے کہا کے آ ر ایچ سی ہسپتال سنجاوی جو تحصیل کاواحد ہسپتال ہے جس میں مریضوں کا بے پناہ رش ہے، ادویات کی کمی ہے، اس پر سیکرٹری صحت اسفندیار کاکڑ سے کوٹہ بڑھانے کو کہا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر 7لاکھ سے تیس لاکھ کر دئیے، مزید بھی ادویات کا کوٹہ بڑھایا جائے گا۔ نگران وزیر نے کہا کہ زیارت حلقے میں صحت کے حوالے سے درپیش جو بھی مسائل ہونگے وہ حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز اسٹاف بھی ڈیوٹیاں کریں عوام کی خدمت کریں تاکہ عوام کا بروقت علاج معالجہ ہو سکے۔
کوئٹہ سے مزید