• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن، 2 نوجوان شہید، بھارتی فوجی کی لاش برآمد

سری نگر، نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں، جنگ نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ، کوکرناگ میں انڈین فورسز کا ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کا بھی استعمال ، انڈین پولیس نے کوکرناگ کے علاقے گڈول میں شہید کئے گئے کشمیریوں کو عسکریت پسند قرار دے دیا، گڈول میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے ایک اوربھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد اس نام نہاد آپریشن میں ہلاک فوجیوں کی 4 ہو گئی ہے ، فوجی اہلکار اسی علاقے میں بدھ کو ایک حملے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ایک بھارتی اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ پردیپ ، جو گزشتہ ہفتے میجر آشیش کے ساتھ لاپتہ ہو گیاتھا،کی لاش برآمد کر کے اس کے آبائی گائوں بھجوا دی گئی ہے ۔ گڈول میں بھارتی فوج کا آپریشن مسلسل ساتویں روز بھی جاری رہا۔ بھارتی فوج آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں ، راکٹ لانچروں اور مارٹر گنوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید