• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان اور نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسندوں میں جنگ بندی

یریوان (اے ایف پی)آذربائیجان کی افواج کی جانب سے انسداددہشت گردی کارروائی کے دوسرے روز نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسندوں اور آذربائیجان نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ دشمنی ختم کر دیں گے،جو علاقے میں شروع کیے گئے آپریشن کے خاتمے کا اشارہ ہے۔ خطے کا خود ساختہ صدر شمول شہرامانیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہاکہ نگورنو کاراباخ میں تعینات روسی امن دستے کی کمان کی ثالثی کے ذریعےگزشتہ روزسے دشمنی کے مکمل خاتمے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسند فورسز نے مکمل طور پر منتشر ہونے اور نگورنو کاراباخ کے علاقے سے تمام بھاری فوجی ساز و سامان اور ہتھیار واپس لینے پر اتفاق کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید