• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر علاج، 30 فیصد ادائیگی لازمی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ہیلتھ کارڈ پر سرجری کروانے والے مریضوں کے لئے نجی ہسپتالوںمیں30فیصد ادائیگی لازمی قرار دے دی گئی، سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر علاج معالجہ مکمل طور پر فری ہو گا ،حکومت پنجاب نے ہیلتھ کارڈ پرنجی ہسپتالوں میں علاج اور آپریشن کیلئے 30فیصد ادائیگی لازمی قرار دے دی ہے جبکہ اس سے قبل پانچ اہم آپریشن کے لیے 30فیصد مریض سے ایڈوانس لیا جارہا تھا،اب پرائیویٹ ہسپتال میں پتہ، ہرنیاں ، گائنی، لیپروسکوپی،ناک کان وگلہ، ارتھو اور نیورو کے آپریشن میں 30فیصد ادا کرنا ہوگا ۔
لاہور سے مزید