• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کی عوام دشمن پالیسیوں نے رخشان ڈویژن کو تباہ کردیا‘ انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بدینی نے رخشان ڈویژن میں کیسکو کی عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عین سیزن میں کیسکو کی جانب سے نوشکی و رخشان ڈویژن کے دیگر علاقوں میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ اور کھڑی فصلوں اور باغات کو تباہ کردیا ہے۔ زمیندار ایک جانب مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں تو دوسری جانب اپنی عوام و زمیندار دشمن پالیسیوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں صرف 2 گھنٹے بجلی کی فراہمی عوام کے ساتھ مذاق اور بلوچستان کو مزید پسماندگی کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی اکثریت کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے مگر کیسکو نے زراعت تباہ کردی اور زمینداروں کو لاکھوں روپے کا مقروض اور ان کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ رخشان ڈویژن کے حوالے سے کیسکو کا رویہ درست اور بجلی کی غیراعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا توعلاقے کی سطح پر جاری عوامی احتجاج کا دائرہ اسلام آباد تک وسیع کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید