کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری ،جی ڈی ای کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریاں ملک کی جان ہیں،اور انہیں آئین پاکستان مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے مگر بدقسمتی سے ملک دشمن قوتیں اقلیتی برادری کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس الائنس آف پاکستان کے چیئرمین پاسٹر کالب بوٹا کی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کے موقع پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا۔