• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری میں نئے انتخابات کا اعلان قابل ستائش ہے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری میں نئے انتخابات کا اعلان قابل ستائش ہے، اب اس عمل کی تکمیل کے لئے سیاسی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے جن کو انتخابی مہم کے دوران افہام وتفہیم سے کام لینا ہوگا، آئی ایم ایف کی جانب سے عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ کم کرنے کی تجویز اچھی ہے، بجلی اور گیس کے بلوں پر عائد ٹیکس کم کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جس معاشی بحران سے دوچار ہے اس میں نئی منتخب حکومت ہی بہتر پالیسی تشکیل دے سکتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید