• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہریوں کی تعداد سے ہی لاعلم نکلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہریوں کی تعداد سے ہی لاعلم نکلی۔کراچی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال جنوری تا 19ستمبر 2023تک ڈکیتی مزاحمت پر مجموعی طور پر 82شہری جاں بحق ہوئے اور 361شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ دستیاب اعداد وشمار کے مطابق رواں برس 100شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال کے 9ماہ کے دوران 755پولیس مقابلے ہوئے جن میں 123 ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک اور 926 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ 5 ہزار 339 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید