• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیر، پانی اور سیوریج کی لائنیں توڑ دی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیرات کے دوران پرانی سبزی اور صفورا چورنگی پرپانی اور سیوریج کی لائنیں تو ڑ دی گئیں صفورا چورنگی پر24 انچ کی سیوریج لائن متاثر ہونے پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ سیوریج لائن کا مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ریڈ لائن منصوبے کے راستے میں پانی اور سیوریج کی لائنوں کی متعدد بار نشاندہی کرنے کے باوجود لائینیں توڑی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید