• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ پی سی بی مینجمنٹ پاکستانی کرکٹرز کے انجرڈ ہونے کی ذمہ دار قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن سے قبل مشاورتی عمل کے دورانیہ بات سامنے آئی کہ سابقہ مینجمنٹ نے کئی کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رکھی تھی جس کی وجہ سے وہ قومی ذمہ داری ادا کرنے سے قبل ہی تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تاہم اب ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سے نمٹنے اور قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کے لیے فعال حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو فٹ قرار دے دیا ہے۔ 

انہوں نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کی ، میڈیکل پینل نے ان کی بولنگ کا جائزہ لیا اور انہیں قومی ٹیم میں سلیکشن کیلئے فٹ قرار دیا۔ وہ ورلڈکپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید