لاہور(خصوصی نمائندہ)لاہور سمیت پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن کا پھیلاؤ کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے لیے گائیڈلائنز جاری کردی ہیں۔ آنکھوں کے انفیکشن سے شہری متاثر ہورہے ہیں، محکمہ صحت پنجاب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قریبی رابطوں، کھانسی، چھینک، ہاتھ لگانے سے وائرس منتقل ہوتا ہے۔ ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال لازمی شروع کردیا جائے۔