• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات پر عملدرآمد تک بجلی بحال کی جائے، زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(پ ر)زمیندار ایکشن کمیٹی نے کیسکوکے بورڈ آف ڈائریکٹرز وحکام کو 8نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مطالبات پر عملدرآمد تک بجلی بحال کی جائے اگر زمینداروں کی بجلی بحال نہ کی گئی توزمیندار ایکشن کمیٹی سخت لائحہ عمل کااعلان کریگی ۔بلوچستان کے زمینداروں کی نمائندہ تنظیم زمیندار ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اپنے حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، زمینداروں کے ذمے سال 2023 بلوں کی ادائیگی کیلئے ہم اپنے طور پر کوششیں کررہے ہیں لیکن اس آڑ میں زمینداروں کی تذلیل پکڑ دھکڑ اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی کو آن بورڈ لئے بغیر آپریشن زمیندار کش پالیسی ہے۔ گزشتہ روززمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ایم پی اے ہاسٹل میں ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمنٰ بازئی، ایگزیکٹو ممبران حاجی ولی محمد رئیسانی، حاجی عبد الجبار کاکڑ، سید عبدالقہار آغا، کاظم خان اچکزئی، حاجی شیر علی مشوانی، حاجی عزیز سرپرہ، حاجی محمد افضل بنگلزئی، ملک منظور نوشیروانی، حاجی عبید اللہ پانیزئی، حاجی روز الدین کاکڑ، سید جبار آغا، ملک عبد المجید مشوانی، سید صدیق اللہ آغا،حاجی شوکت، حاجی محمد اقبال،ٹکری پار الدین سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے زمینداروں نے شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید