کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قلات سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کے شرکاء نے سرکاری محکموں میں ملازمتوں میں میرٹ کی پامالی کے خلاف جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی محکموں میں میرٹ کو پامال کرکے حقداروں کو ان کے حق سے محروم کیا گیا جو قابل مذمت ہے ، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ریڈ زون کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے ۔