• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کی ابتدا میں تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ وضع

میساچوسیٹس (نیوز ڈیسک)امریکی سائنس دانوں نے ایک آسان پیپر ٹیسٹ وضع کیا ہے جو ابتدائی مراحل میں کینسر کی تشخیص کرسکتا ہے۔امریکا کی میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کی جانب سے بنایا گیا یہ ٹیسٹ حمل کے ٹیسٹ کی طرح پیشاب میں موجود مرکبات کا جائزہ لیتا ہے اور نتیجہ مثبت ہونے کی صورت میں کاغذ کی پٹی پر گہری لائن واضح ہوجاتی ہے۔ نئے ٹیسٹ میں ان پروٹینز کی نشان دہی تو نہیں کی جاتی لیکن یہ بتا دیا جاتا ہے کہ یہ پروٹین جسم میں فعال ہیں۔جب رسولیاں بڑھ رہی ہوتی ہیں تو یہ پرو ٹیزز نامی خامرے بناتی ہیں جو صحت مند بافت کو کاٹتے ہیں تاکہ کینسر کے بڑھنے کے لیے راستہ صاف کیا جائے۔جرنل نیچر نینو ٹیکنالوجی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ پیپر ٹیسٹ ان خامروں اور کینسر کے خلیوں کی موجودگی کی نشان دہی کرتا ہے۔
یورپ سے سے مزید