• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ نے یورپی یونین کو علیحدگی کی دھمکی دے دی

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انقرہ یورپی یونین سے علاحدگی اختیار کرسکتا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر کا بیان یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکیہ کے 27 رکنی بلاک کے ساتھ الحاق کا عمل موجودہ حالات میں دوبارہ شروع نہیں ہو سکتا ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ انقرہ یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کے لیے ایک متوازی اور حقیقت پسندانہ فریم ورک تلاش کرے۔ واضح رہے کہ ترکیہ 24 برس سے یورپی یونین میں شمولیت کا باضابطہ امیدوار رہا ہے، لیکن حالیہ برس میںمبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانون کی حکمرانی سے متعلق خدشات کی وجہ سے اس کے الحاق کی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔امریکا کے دورے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین ترکیہ سے الگ ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ہم حالیہ پیش رفت میں اپنا جائزہ لیں گے اور اگر ضروری ہوا تو خود ہی ہم یورپی یونین سے الگ ہو سکتے ہیں۔یورپی پارلیمان کی رپورٹ میں بے بنیاد الزامات اور تعصبات شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید