• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک الحبیب کا ایکس چینج کمپنی قائم کرنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بینک الحبیب نے بھی اپنی ایکس چینج کمپنی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس مقصد کیلئے ایک ارب روپے کے کیپٹل کی منظوری دیدی ہے ،ایکس چینج کمپنی بینک کی مکمل سبسڈری ہو گی، واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو اپنی ایکس چینج کمپنیاں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد بینک الحبیب چوتھا بینک ہے جس نے اپنی ایکس چینج کمپنی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید