• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک، ترسیلات زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوہنی دھرتی ترسیلات زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف کر ا دی ڈائمنڈ کیٹیگری کا اطلاق 22ستمبر2023ء سے ہوگا، نئی کیٹیگری موجودہ تین کیٹیگریز گرین، گولڈ اور پلاٹینم کے علاوہ ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 24ء کی بجٹ تقریر میں اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈائمنڈ کیٹیگری شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اضافی انعامی پوائنٹس، غیر ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس، پاکستانی سفارت خانوں/ ہوائی اڈوں پر ترجیحی سلوک اور ڈائمنڈ کیٹیگری ہولڈرز کے لیے مفت پاسپورٹ جیسے فوائد شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید