• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کرالیں، پرویز الٰہی

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدرچوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جو حالات ہیں اس میں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروالینی چاہیے، مہنگی بجلی کے ذمہ دار شریف برادران ہیں، میری رہائی کی بات اللّٰہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید