بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین میں 19ویں ایشین گیمز کی شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب میں صدر زی جن پنگ کی شرکت، میگا ایونٹ میں45ممالک کے12ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ تقریب میں کئی ممالک کے سربراہ بھی موجود تھے۔ ہنگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 80ہزار تماشائیوں کی گنجائش تھی۔ 56وینیوز پر 481ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔ تقریب میں آرٹی فیشل اینٹلی جنس اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے میگا ایونٹ میں پاکستان کا 262رکنی دستہ شریک ہے، مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر پاکستانی دستے کے قائد ہیں۔ واضح رہے کہ کویڈ 19کی وجہ سے ایشیائی گیمز ایک سال کے لیے ملتوی کیے گئے تھے۔ چین تیسری بار ایشین گیمز کی میزبانی کر رہا ہے قبل ازیں چین نے 1990اور 2010میں ایشین گیمز کی میزبانی کی تھی۔