• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل کپ ٹورنامنٹ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ آج ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں ناقابل شکست پاکستان ویسٹ انڈیز اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گی۔ چوتھے راؤنڈ کے تین دیگر میچوں میں آسٹریلیا کا مقابلہ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ہانگ کانگ سے ہوگا، متحدہ عرب امارات کا معین خان اکیڈمی میں مقابلہ امریکاسے ہوگا اور ساؤتھ اینڈ کلب میں کینیڈا کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔ پاکستان اس وقت تین میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دریں اثناء امریکانے ویسٹ انڈیز کو تیسرے راؤنڈ میں 19 رنز سے شکست دی۔

اسپورٹس سے مزید