• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوین کرکٹ کپتان سکندر رضا کا مرحوم بھائی کیلئے جذباتی پیغام

دبئی (نمائندہ خصوصی) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے چھوٹے بھائی کی تدفین کے بعد جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔پاکستانی نژادسکندر رضا کے چھوٹے بھائی 13 سالہ محمد مہدی ہیموفیلیا کے سبب29 دسمبر کو انتقال کرگئے تھے، ان کی تدفین 30 دسمبر کو دارالحکومت ہرارے میں کی گئی۔ سکندرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اللّٰہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ بھائی کی مغفرت کی دعائیں کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ، پیغامات بہت معنی رکھتے ہیں ۔ ہم اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں ایسا فرشتہ عطا کیا ۔جزاک اللّٰہ۔
اسپورٹس سے مزید