کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے ایڈجوڈیکیٹر نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے تین عہدے داروں کو آڈٹ کلیئرنس تک معطل کردیا ہے۔پاکستان ا سپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان شطرنج فیڈریشن کے تمام متعلقہ بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹ اکاؤنٹس کو حتمی فیصلے تک بلاک رکھا جائے گا۔