دبئی(نمائندہ خصوصی) پاکستان انڈر19 نے سمیر منہاس کی نصف سنچری اور عمرزیب کی پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت افغانستان کو تین ملکی ون ڈے سیریز میں 133 رنز سے شکست دے دی۔ اس نے چھ جنوری کو زمبابوے کے خلاف فائنل میں بھی جگہ بنالی ۔جمعہ کو پاکستان نے 9 وکٹوں پر 238 رنز بنائے ۔ ناکام ٹیم محض 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ پاکستان کیلئے سمیر منہاس نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56، عثمان خان نے 43 اور علی حسن بلوچ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی اننگز میں کپتان محبوب خان 29 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ فاسٹ بولر عمر زیب نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔